ڈیرہ مراد جمالی :چھتر میں غیرت کے نام پر فائرنگ خاتون سمیت دوافراد قتل ملزم فرارپولیس کے مطابق پولیس تھانہ چھتر کی حدود چھتر شہر میں غیرت کے نام پر ملزم نے فائرنگ کرکے مسمات داداں بی بی اور دھنی بخش کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوںکوتحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔نوتال روڈ پر بوسے سے بھری ٹرک الٹ گئی ایک مزدور جاں بحق 5 زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نوٹس کی حدود لانڈھی کے قریب گنداواہ نوتال روڈ پر بھوسے سے بھری ٹرک اچانک الٹ گئی جس کے باعث ایک مزدور بھٹہ خان جمالی جاں بحق جبکہ شفیع محمدجمالی،عرفان جتوئی،دلمرادبگٹی،علی مرادبگٹی،اورننڈوخان بگٹی زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
