لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری ،مکان اور دوکان کونقصان

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری ،مکان اور دوکان کونقصان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تتہ پانی:لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں سویلین آبادی پربھارتی فوج کی بلااشتعال شدید گولہ باری ، ایک رہائشی مکان اور دوکان کو بھاری نقصان پہنچا ، اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، دوکان بھی موجودہ سامان بھی تباہ ہوگیا، عوام میں خوف وہراس پیدا ہوگیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کے ذریعے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹرپر بھارتی فوج نے جمعہ وہفتہ کی درمیابی شب کے قریب اچانک بلااشتعال گولہ باری شروع کردی ،اور ہیوی مارٹر گنوں نے سویلین آبادی کے علاقوں رڈ ،کٹھار، بٹالی وغیرہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ بٹالی گوئی کے رہائشی انور آزادولد لعل محمد کے مکان پر گولہ گرنے سے مکان کو نقصان پہنچا جبکہ اہل خانہ معجزانہ طورپر محفوظ رہے ،جبکہ کٹھار میںذیشان اکبر ولد سید اکبر کی دوکان پر گولہ گرنے سے دوکان اور اس میں موجودسامان تباہ ہوگیا ،عوام میں خوف وہراس پیدا ہوگیا ،عوام شب کے باعث گھروں میں موجودہونے کی وجہ سے جانی نقصان سے محفوظ رہی ہے، ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کے ذریعے دشمن کی گنیں خاموش کرائیں ،ایل اوسی پر بھارتی فوج کی آئے روز بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری نے مکینوں کی زندگیوں کو مکمل اجیران بنادیا ہے ، ایل اوسی مکینوں نے حکومت پاکستان، عالمی برداری اور اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایل اوسی پر آباد سویلین آبادی پر بھارتی فوج کی جارحیت کا سختی سے نوٹس لے اور یہ سلسلہ فوری بند کروائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!