حالیہ صوبائی بجٹ میں خاران کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے ‘ کریم نوشیروانی

حالیہ صوبائی بجٹ میں خاران کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے ‘ کریم نوشیروانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالیہ بجٹ میں خاران کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ میری وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اپیل ہے کہ خاران کے دو اہم روڈ دریش روڈ اور صوپک روڈ کو اپنے ذاتی فنڈز سے مرمت کرنے کے احکامات جاری کریںکیونکہ یہ دونوں روڈ پی سی ون میں بھی شامل ہیں اس کے عالوہ پانچ سال سے تعطیل کا شکار بی آر سی کاج پر بی توجہ دی جائے اور خاران میں مختلف اطراف سے ہونے والی مداخلت کو فی الفور بند کیا جائے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال صوبے کے ہر ڈسٹرکٹ کو اپنا ڈسٹرکٹ تصور کرتے ہیں ہمیں اُمید ہے کہ وہ خاران کے عوام اور ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔ یہ بات اُنہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر خاران کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ اس وقت فارم ٹو مارکیٹ دریش روڈ، فارم ٹو مارکیٹ صوپک روڈ، دریش روڈ ، جودائے قلات روڈ خستہ حالت میں ہیں یہاں تک کہ آمد و رفت کے قابل بھی نہیں جس کے باعث خاران کا زمیندار طبقہ سخت پریشانی او رمشکلات میں مبتلا ہے میں نے اور شعیب نوشیروانی نے بجٹ سے قبل وزیراعلیٰ سے درخواست کی تھی کہ ان تمام سڑکوں کی مرمت کرائی جائے لیکن رواں سال کے مالی بجٹ میں ان منصوبوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور خاران کا صرف پندرہ کروڑ کا ایک روڈ بجٹ میں ڈالا گیا۔اس کے علاوہ تمام اسکیمات جن کی نشاندہی کی گئی تھی انہیں نظر انداز کردیا گیا جس سے خاران کے عوام میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے اُنہوں نے کہا کہ خاران میں آج بھی مختلف اطراف سے ہمارے سیاسی مخالفین کی طرف سے مداخلت ہورہی ہے ہم نے خاران کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور بہت سی قربانیاں دی ہیں یہی وجہ ہے کہ خاران کے عوام1985ءسے ہمیں منتخب کرتے آرہے ہیں تاہم اس مرتبہ جس طرح سے سیاسی جھرلو گھمایا گیا ہے اُس کا سب اچھی طرح کو علم ہے ہم آج بھی سیاسی ٹرین کے آخری ڈبے میں بیٹھے ہیں اگر ہمیں نظر انداز کرنے کی یہی پالیسی برقرار رکھی گئی تو پھر ہم اپنے سیاسی مستقبل کا ازسرنو تعین کرنے پر مجبور ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!