نوشکی نامہ نگار / ظہور جمالدینی : کلی نیام درگئی میں ماندائی قبیلہ کے نومنتخب سردار کی تقریب دستار بندی منعقد ہوئی تقریب دستار بندی میں نومنتخب سردار ظاہر خان ماندائی کو مولانا سید احمد شاہ کلانی. مولانا سعید احمد. میر خورشید جمالدینی،حاجی میرجمعہ خان بادینی ،سردارزادہ صمد خان گورگیج حاجی جمیل احمد ماندائی، ملک عبدالغیاث ماندائی ،میر عبدالرحمٰن لانگو.پرنس اللہ نور جمالدینی.سردار زادہ بہرام خان مینگل. سردار عبدالصمد مینگل ودیگر نے دستار باندھ کر رسم دستار بندی کی ۔اس موقع پر تقریب میں بڑی تعداد میں علاقائی و دیگر علاقوں سے آنے والے قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔تقریب دستار بندی سے نومنتخب سردار ظاہر خان ماندائی نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ قبیلہ اور نوشکی کے قبائل کے اعتماد پر پورا اتریں گے تقریب دستار بندی سے بی این پی کے مرکزی رہنماء میر خورشید جمالدینی،سیاسی و قبائلی رہنماء حاجی میرجمعہ خان بادینی، میر عطاءاللہ مینگل،سید احمد شاہ کلانی. مولانا سعید احمد ،قاری عبدالباسط. سردار زادہ صمد خان گورگیج. نذیر بلوچ. میر عبدالرحمٰن لانگو. میرعبدالرحمن جمالدینی. چیرمین غلام دستگیرمینگل. حاجی طیب یلانزئی. میرپسندخان ماندائی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچی روایات و رسم و رواج ہمارے ثقافت کی پہچان ہیں اپنے رسم و رواج کو مزید ترویج و ترقی دینے کے لئے ہمیں اپنے رسم و رواج کو مضبوط بنانے ہونگے ۔بلوچ قبائلی روایات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں بلوچ روایات پر کاربند رہ کر نہ صرف قبائلی اخوت و بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں بلکہ ترقی و خوشحالی کے منازل بھی طے کرسکتے ہیں مقررین نے نوشکی میں قبائلی تنازعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی قبائلی معتبرین و عمائدین ،عالم دین اور سیاسی رہنماء ان تنازعات کے پرامن خاتمے کے لئے اپنا مثبت و بھرپور کردار ادا کرین تاکہ علاقہ میں امن و اخوت اور علاقائی بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہو اور قبائل باہم شیر و شکر ہوکر پرامن زندگی گزار سکے جبکہ علاقائی سردار انصاف عدل اور برابری کے بنیاد پر فیصلے کرکے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ کئی گھر تباہ و برباد ہونے سے بچا سکتے ہیں تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ماندائی قبائل کے جانب سے پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ۔
