4 ماہ سے معطل انسداد پولیو مہم  دوبارہ شروع

4 ماہ سے معطل انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث 4 ماہ سے معطل انسداد پولیو مہم آج ( سوموار) سے دوبارہ شروع ہوگی ۔ پولیو مہم پہلے مرحلے میں فیصل آباد ، اٹک ، جنوبی وزیرستان ، کراچی اور کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں چلائی جائے گی۔اس دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 8 لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔رہ جانے والے بچوں کے لئے الگ مہم شروع کی جائے گی ۔ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 60 ہو چکی ہے ۔ بلوچستان میں رواں سال 16 پولیو کے کیس سامنے آ چکے ہیں ۔کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث پولیو مہم بری طرح متاثر ہوئی جس کی وجہ سے پولیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دوبارہ پولیو مہم ایس او پیز کے تحت شروع کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!