خضدار ‘ زیدی ویہر میں گاڑی سے لاش برآمد

خضدار ‘ زیدی ویہر میں گاڑی سے لاش برآمد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار (نامہ نگار) خضدار کے نواحی علاقہ زیدی ویہر کے مقام سے ایک شخص کی نعش برآمد ،شناخت شعیب احمد ولد احمد کے نام سے ہو گئی لیویز کے مطابق اتوار کے روز وہیر سے اطلاع ملی کہ خضدار شہدادکوٹ سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی ہے جس میں ایک شخص کی تشدد زدہ نعش پڑی ہے اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر شناخت کے لئے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا جہاں نعش کی شناخت شعیب احمد ولد احمد قوم محمد حسنی ساکن گزگی خضدار کے نام سے ہوئی جنہیں نا معلوم ملزمان نے قتل کر کے ان کی اپنی گاڑی نمبرAAC-288 میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالہ کرکے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!