نئی احتساب عدالتیں،ججز تعیناتی سے متعلق رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع

نئی احتساب عدالتیں،ججز تعیناتی سے متعلق رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وزارت قانون نےاحتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی اور نئی عدالتیں بنانے سے متعلق معاملے پر اپنی نئی پیش رفت رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں 120نئی عدالتیں قائم کرنے میں مالی اور قانونی بے بسی ظاھر کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ ان عدالتوں کے لئے قانونی اور مالی ضروریات پوری کرنا ضروری ہیں جس کے لئے 120 عدالتوں قیام کے لئے سالانہ 2ارب 86کروڑ کی ضرورت ہے۔تاہم 120احتساب عدالتیں قائم کرنے کے لئے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔وزارت قانون نے ملک بھر ہی احتساب عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیلات میں بتایا کہ ملک بھر کی 24احتساب عدالتوں میں 975 مقدمات زیر التوا اور تمام عدالتیں فعال ہیں،اسلام آباد کی تین احتساب عدالتوں میں 110مقدمات زیر التوا ہیں،لاہور کی پانچ عدالتوں میں 213مقدمات زیر التوا ہیں،راولپنڈی کی تین عدالتوں میں 18 مقدمات زیر التوا ہیں،ملتان کی ایک عدالت میں 80،سکھر میں 56 اور کوئٹہ کی دو عدالتوں میں 108مقدمات زیر التوا ہیں،کراچی کی پانچ عدالتوں میں 188اور حیدر آباد کی عدالت میں 38مقدمات زیر التوا ہیں،پشاور کی چار احتساب عدالتوں میں 164مقدمات زیر التوا ہیں،عدالتی حکم کے مطابق پانچ احتساب عدالتوں میں ججوں کی خالی اسامیاں پر کرنے کے لئے سمری ارسال کر دی گئی ہے،سپریم کورٹ نے 8جولائی کو پانچ خالیاسامیاں پر کرنے اور نئی عدالتوں کے قیام سے متعلق حکم دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!