پارا چنار ، طوری مارکیٹ میں بم دھماکے سے17 افراد زخمی

پارا چنار ، طوری مارکیٹ میں بم دھماکے سے17 افراد زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاراچنار: کوہاٹ ڈویڑن کے علاقہ پاراچنار میں بازار میں بم دھماکے سے 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دو کی حالت نازک ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔مشتعل افراد نے پریس کلب کے سامنے شاہراہ بند کر دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاراچنار کے علاقے اکبر خان چوک کے قریب طوری مارکیٹ میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی۔دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ خارجی اور داخلی راستوں پر بھی چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایس پی نجف کا کہنا ہے کہ دھماکہ آئی ڈی کے ذریعے کیا گیا اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے اعلی سطحی تحقیقات کی جائے گی دھماکے کے بعد شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے دھماکے کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے مین روڈ بند کرکے دھرنا شروع کردیا ہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما زاہد حسین اور شفیق حسین مطہری نے کہا کہ بار بار پاراچنار شہر دھماکے ہورہے ہیں جس کے بعد ہم احتجاج کرتے ہیں اور دھرنے دیتے ہیں اور ہماری زندگی دھماکوں دھرنوں اور احتجاج میں گزر رہی ہے کیا دھماکے روکنا انتظامیہ پولیس اور فورسز کی ذمہ داری نہیں رہنما¶ں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں دھماکے روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ایم این اے ساجد طوری کا کہنا ہے کہ عوام اور پاک فوج کے درمیان پاراچنار میں باہمی ہم آہنگی تھی اس فضا کو خراب کرنے کے لئے دہشت گردوں نے یہ دھماکہ کیا ہے اس دھماکے کی فوری تحقیقات اور ملوث عناصر کی نشاندہی کی ضرورت ہے دھماکے کے بعد شہر میں خوف کی فضا ہے اور شہر کے تمام مارکیٹیں بھی بند ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!