ایری گیشن نے پٹ فیڈر کینال کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے ‘ بابو امین عمرانی

ایری گیشن نے پٹ فیڈر کینال کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے ‘ بابو امین عمرانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تمبو :پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر بابو میرمحمد امین عمرانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایریگیشن نے علاقے کو مکمل طور بنجر بنانے کا پلان بناکر پٹ فیڈر کینال کو تباہی کے کنارے کھڑا کردیا ہے پہلے کی طرح اس سال بھی پٹ فیڈر کیناک کی بھل صفائی نہیں کی گئی جس کے سبب اس سال بھی پٹ فیڈر کے زمینداروں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے عید کے موقع پر اپنے آبائی علاقے میں عید ملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بابو میر محمدامین عمرانی نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کو ہمیشہ سے ہی ان کے آفیسران نے ہرسال بھل صفائی کے نام پر آنے والے فنڈز کو کرپشن کی نذر کرکے زمینداروں اور کسانوں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینالز سے نکلنے والے شاخوں کی بھل صفائی صرف نام کی کرکے کروڑوں روپے کی کریشن راتوں رات کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کے زمیندار اور کسانوں کو ہرسال کی طرح اس سال بھی پانی کی قلت کاسامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ پٹ فیڈر کینال کی اس سال بھی بھل صفائی نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کے شروع میں پیکج نمبر 3پر کام نہ ہونے کے سبب پٹ فیڈر کینال اپنے مطلوبہ کوٹے کے مطابق پانی نہیں اٹھارہا ہے جس کے سبب ٹیل تک پانی نہیں پہنچ پارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی پانی کی قلت کے سبب عوام کے ساتھ ملکر زمیندار اور کسانوں اپنے حقوق لینے کے لئے روڈوں پر نکلیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!