کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر وڈھ میں ہندو تاجر کے قتل کیخلاف آج 26جولائی کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے واضح رہے کہ بی این پی کے بیان میں جھالاان کے حالات کو خراب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کو تمام اضلاع کے عہدیداران ‘ کارکنان پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں تاکہ قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے سکے
