خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا گیا جائیگا ‘اعلامیہ وفاقی کابینہ ڈویژ ن

خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا گیا جائیگا ‘اعلامیہ وفاقی کابینہ ڈویژ ن

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کابینہ ڈوےژن نے 20 سال تک ملازمت کرنے والے ملازمین کی فہرستیں 31 جولائی تک فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر خراب کارکردگی والے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسی آسامیوں کی نشاندہی کی جائے جنہیں ختم کرنا وسیع تر ملکی مفاد میں ہے، اور ایک برس سے زائد عرصہ سے خالی آسامیوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔علاوہ ازیں کابینہ ڈوےژ ن اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ بورڈ کمیٹی ملازمین کو نکالنے اور آسامیاں ختم کرنے کا فیصلے کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!