خضدار ( نامہ نگار) خضدار میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، اور ایک زخمی ہوگیا۔ وڈھ لیویز کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اورناچ کراس پر ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تاج محمد ولد امام بخش قوم قاسیروہ سکنہ باغبانہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں وڈھ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی





