لائن آف کنٹرول ‘بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

لائن آف کنٹرول ‘بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ، بھارتی فائرنگ سے اکھوڑی گاو¿ں کی 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے اکھوڑی گاو¿ں کی 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے موثر انداز میں ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!