اے جی آفس کے اختیارات کی محکمہ خزانہ کو منتقلی کا عمل شروع

اے جی آفس کے اختیارات کی محکمہ خزانہ کو منتقلی کا عمل شروع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) اے جی آفس کے اختیارات کی محکمہ خزانہ کو منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا،محکمانہ ذرائع کے مطابق جلد اختیارات کی منتقلی کا اعلامیہ جاری کردیا جائیگا ۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی نے 29 جون 2020ءکو بلوچستان فنانس بل 2020ءکی منظوری دی تھی جس کے بعد گورنر بلوچستان نے بلوچستان فنانس بل 2020ءکے ایکٹ کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے جس کے تحت اے جی آفس کے اختیارات کی ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفسز کو منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق ایکٹ کے تحت 2016ءمیں جو اختیارات محکمہ خزانہ کے پاس تھے انہیں دوبارہ اے جی آفس سے محکمہ کو منتقل کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایکٹ کے تحت پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیکس ،اسائنمنٹ اکاﺅنٹس ،سروس بک کی تصدیق ،تقرری وتبالوں کے دوران پے سلپ کے اجراء، سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی ، جی پی فنڈز اور گروپ انشورنس کے اختیارات ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفسز کو منتقل کئے جائیں گے ۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق اختیارات کی منتقلی کا جلد سرکاری اعلامیہ جاری کیا جائیگا ۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق اختیارات کی منتقلی سے صوبے کے دور درواز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوسرکاری امور کی انجام دہی کیلئے اے جی آفس نہیں آنا پڑے گا بلکہ انہیں وہ تمام سہولیات اپنے ضلع میں میسر آئیں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!