نیب طلبی: مریم نواز کی نواز شریف اور وکلاءسے مشاورت

نیب طلبی: مریم نواز کی نواز شریف اور وکلاءسے مشاورت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے 200 ایکڑ اراضی سے متعلق نیب کی طلبی پرلندن میں موجود والد نواز شریف ، اہل خانہ اور اپنے وکلا سے مشاورت مکمل کر لی ہے ،نیب میں پیش ہونے یا وکلاءکے ذریعے جواب جمع کرانے کے باقاعدہ فیصلے کا اعلان کل(پیر کو) کریں گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے لندن میں اپنے والد نواز شریف اور بھائیوں سے بھی مشاورت نیب طلبی نوٹسز پر مشاورت کی ہے ۔ مریم نواز نے اپنے وکلا سے بھی بذات خود نیب کے روبرو پیش ہونے یا وکیل کے ذریعے جواب بھجوا نے بارے مشاورت مکمل کر لی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نیب کے سامنے پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پیشی سے روز قبل کریں گی ۔وکلاءنے مریم نواز کو بتایا کہ نیب اس سے قبل نصرت شہباز سمیت شریف خاندان کی دیگر خواتین کے طلبی کے نوٹس معطل کر چکا ہے، نیب نے خواتین کو طلب کرنے کی بجائے وکیل کے ذریعے جوابات اور دستاویزات طلب کی تھیں۔واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 کنال زمین کی انکوائری کے لیے 11 اگست کو طلب کیا ہے، مریم نواز نے یہ زمین 2013 میں خریدی تھی، نیب نے مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے اور اراضی کی خریداری پر دیئے گئے ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کی مکمل تفصیلات بھی ساتھ لانے کا کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!