چمن ‘ چوروں کی فائرنگ ‘ ایک شخص زخمی

چمن ‘ چوروں کی فائرنگ ‘ ایک شخص زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چمن:چمن کالج روڈ پرمسلح ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ڈاکو¶ں نے کالج کے روڈ پر ڈپٹی چرمین مرکزی انجمن تاجران قاھر خان کے بھتیجے طیب اللہ عرف خڑباچا ولدحاجی دارو خان کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا جس سے ان کو فوری طور پر سول اسپتال چمن پہنچایا گیا جس کے بعد ان کو مزید علاج کے لے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ھے۔مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے جاری کردی اخباری بیان میں کہا گیا ھے کہ کافی عرصہ سےءچمن شہر سمیت ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحام کافی خراب ھے اور ڈپٹی کمشنر ایک عرصہ سے ضلع سے غائب صرف تنخواہ تک محدود ھے اور سارا دن اپنی ٹرانسفر کو رکوانے اور اپنے خلاف صحافیوں کے کیس میں انکوائری میں کلیر کرانے کے لے سول سیکرٹریٹ کا چکر لگاتے ہیں مگر اب ڈی سی میجر بشیر احمد کو ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں امن وامان کے قیام اور دیگر مسائل کے حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں ھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت فوری طورپر چمن میں امن وامان کو برقراررکھنے کیلئے ایک ایماندار آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائے اور کالج روڈ پر زخمی ہونے والے طیب اللہ کے ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!