کل کے واقعے سےحکومت کی بزدلی اور بوکھلاہٹ واضح ہوگئی، احسن اقبال

کل کے واقعے سےحکومت کی بزدلی اور بوکھلاہٹ واضح ہوگئی، احسن اقبال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کل کے واقعے سے حکومت کی بزدلی اور بوکھلاہٹ واضح ہوگئی، ہماری روایات میں خواتین کے احترام کا درس دیا جاتا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت میں ہمت ہے تو کھل کر ہم سے اسمبلی کے اندر بات کرے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی ہتھکنڈوں سے مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے کارکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے و پرامن رکھنے کا کام کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش اور دھاندلی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!