کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چےئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات عید کی مبارکباد دی کورونا وائرس کی تبادلہ خیال ،تفصیلات کے مطابق منگل کو چےئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ جام کمال خان سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی،ملاقات میں ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فوڈ سکیورٹی اور معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیاہے صحت کے نظام کو مستحکم بنانا اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کی ترقی اور بہتری پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چےئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ کورنا وائرس کی روک تھام اور دیگر متعلقہ امور پر صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیںتفتان میں زائرین کی آمد اور انہیں رکھنے سے لیکر آج تک کی صورتحال میں حکومت بلوچستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔






