نوشکی:پکنک منانے والوں کی گاڑی حادثے کا شکار ایک جاں بحق11زخمی

نوشکی:پکنک منانے والوں کی گاڑی حادثے کا شکار ایک جاں بحق11زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی :نوشکی پکنک منانے والوں کا گاڑی حادثے کا شکار1شخص جاں بحق جبکہ 11افراد شدید زخمی ہوگئے ‘ عید کے موقع پر دیگر موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے 40سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ کئی زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز نوشکی کے علاقہ جنگلات ایریا میں پکنک منانے والوں کا گاڑی تیز رفتاری کے باعث قومی شاہراہ پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نوجوان نعمت اللہ ولد داد محمد ساکن پدگ جان بحق ہوگئے اور جبکہ پک اپ گاڑی میں سوار مزید گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا زخمیوں اور جان بحق افراد کا تعلق پدگ ضلع چاغی سے بتایا جارہاہے، جو پکنک منانے جارہے تھے بدقسمتی سے پک اپ گاڑی دوسرے گاڑی سے ریسنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار رہی ، اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر صاحبزادہ ڈاکٹر فرید احمد، ڈاکٹر طاہر خان بادینی، پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن نوشکی کے صدر میر بہاول خان مینگل اور واجد خان نے زخمیوں کو طبی امداد دیدی علاوہ ازیں عید کے پہلے روز کلی مینگل میں دو موٹر سائیکلوں میں خطرناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے تینوں افراد کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا،حادثے میں منیر احمد ولد نصیر احمد ساکن کلی مینگل سعود احمد ولد گل محمد ساکن کلی بادینی وسیم ولد عبدالرحمان ساکن بشیر چوک سریاب کوئٹہ شدید زخمی ھو گئے ڈاکٹروں کے مطابق تینوں زخمیوں کو ھیڈ انجری ہے جبکہ عید کے موقع پر نوشکی میں 40 سے زائد افراد مختلف ٹریفک حادثات میں زخمی ھو کر سول ہسپتال نوشکی پہنچے ہیں جنہیں ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ان تمام واقعات کی نوشکی پولیس تفتیش کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!