وزیر اعظم سے قانونی ٹیم کی ملاقات ،ممکنہ قانون سازی پر بریفنگ

وزیر اعظم سے قانونی ٹیم کی ملاقات ،ممکنہ قانون سازی پر بریفنگ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ا سلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ہے اور ممکنہ قانون سازی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ اور مشاورت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی اہم ملاقات میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ،معاون خصوصی شہزاد اکبر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوڈ 19 سے متعلق قانون سازی پر مشاورت کی گئی جبکہ ہیلتھ سیکٹر میں قانون سازی کے لئے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم کو ممکنہ قانون سازی کے اہم نکات پرتفصیلی بریفنگ دی ،ملاقات میںعورتوں اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے قوانین میں ترامیم لانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!