بلوچستان ، سات اضلاع میں کورونا کے 47 نئے مریض ، مزید دو مریض دم توڑ گئے

بلوچستان ، سات اضلاع میں کورونا کے 47 نئے مریض ، مزید دو مریض دم توڑ گئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے سات اضلاع میں کورونا کے 47 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 9634ہوگئی ، مزید دو مریض دم توڑ گئے ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے سات اضلاع میں کورونا کے 47 نئے مریض کے سامنے آئے ہیں متاثرہ مریضوں میں سے 37 کا تعلق کوئٹہ ، چار کا مستونگ اور دو کا تعلق خضدار سے ہے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 9634ہوگئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بلوچستان میںمزید دو مریضوں کے انتقال سے صوبے میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 106 ہوگئی ہے جبکہ چار مشتبہ مریض بھی جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کے شعبہ میں جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 75 ہوگئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مصدقہ مریضوں میں سے 9486 مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 7476 کا تعلق کوئٹہ 287 کا جعفرآباد،177 کا تعلق مستونگ اور چاغی سے ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 مریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3694ہوگئی ہے جبکہ 5834 مریض زیر علاج 330 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے ۔ صوبے کے مختلف مقامات پر قائم کورنٹائن سینٹرز میں مجموعی طور پر 1701 افراد کو رکھا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!