37 سے 39 درجہ حرارت کی گرمی میں بھی کوئٹہ،پشین و گردونواح کے لوگوں کو بجلی میسر نہیں، پاکستان تحریک انصاف

37 سے 39 درجہ حرارت کی گرمی میں بھی کوئٹہ،پشین و گردونواح کے لوگوں کو بجلی میسر نہیں، پاکستان تحریک انصاف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جون کے 37 سے 39 درجہ حرارت کی گرمی میں بھی کویٹہ،پشین اور گردونواح میں لوگوں کو بجلی میسر نہیں اندرون شہر کویٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 12 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہیں اور جب بقایا اوقات میں بجلی مہیاء کی جاتی ہے تو وولٹیج اتنا کم یوتا ھے کہ پانی کا موٹر،فریج تو دور کی بات پنکھا تک ٹھیک طریقے سے چل نہیں پاتا جسکی وجہ اہل علاقے کو بجلی کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں بھی بہت مسئلہ ھے خاص کر پشتون آباد کا علاقہ جہاں پر اکثریت ابادی لوئیر مڈل کلاس مکانات چھوٹے اور تنگ ھے لوگ یو پی ایس اور شمسی وغیرہ کا اپنی مدد آپ کے تحت بندوست نہیں کرسکتے اور عرصہ دراز سے تین خراب اور کمزور فیڈرز کا مسلہ چل رھا ھے جسکی منظوری بھی مل چکی ھے لیکن بد قسمتی سے ابھی احکام بالا کے عدم توجہی کے باعث بحال نہیں ہو سکے جسکی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کا مسلہ شدت اختیار کر چکا ہے اس شدید ترین گرمی میں بچے،بزرگ اور عورتوں کو انتہائی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ھے یہ مسائل متواتر متعلقہ احکام کے نوٹس میں لائی گئی ہے تاہم ابھی تک یہ مسلہ حل نہیں کیا گیاہے،اسی سلسلے میں ایک بار پھر آفیشلی طور پارٹی کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو کیسکو، ڈائیریکٹر آپریشن ،متعلقہ اکسین اور ایس ڈی او سے رابط کر کے تفصیلات بتادی گئی ھے اور آفیشلی طور پر باقاعدہ خطوط لکھے گئے ہیں انشاء اللہ بہت جلد محکمے کے متعلقہ آفیسران کے ساتھ مل کر یہ مسلہ حل کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!