نوشکی ۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد رند اور سپرنٹنڈنٹ پولیس حسین احمد لہڑی نے گزشتہ روز پریس کلب نوشکی کا دورہ کیا اور پریس کلب نوشکی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر نوشکی پریس کلب کے جانب سے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیاگیا ۔ صدر پریس کلب نوشکی طیب یلانزئی اور سینئر صحافی حاجی سعید بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو پریس کلب نوشکی اور صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ استقبالیہ سے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد رند اور سپریڈنڈنت پولیس حسین احمد لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی میڈیا کا معاشرے میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ہوتا ہے علاقائی میڈیا کی مسائل کے حوالے سے کردار اہمیت کی حامل ہے صحافی مسائل کی نشاندہی مثبت انداز میں اجاگر کرکے انتظامیہ کی بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ نوشکی کے صحافیوں کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے انتظامیہ اور پریس کلب کے مابین مضبوط پیشہ ورانہ رشتہ غلط فہمیوں کے خاتمے اور افواہ جھوٹی خبروں کے پھیلاو کو روکنے میں مددگار ہوسکتی ہے ضلع میں قیام امن ،تعلیم ،انفراسٹرکچر،لوگوں کو پینے کے پانی کے علاوہ اجتماعی و لوگوں کے انفرادی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس کے علاوہ ضلع میں اسپورٹس مثبت و تعمیری سرگرمیوں کا فروغ و ادب و لٹریچر کے فروغ کے حوالے سے ہر ممکن حد تک انتظامیہ بھرپور معاونت کریگی،پریس کلب کے مسائل کے حل اور پریس کلب کو سہولیات کے فراہمی کے حوالے سے انتظامیہ کا تعاون صحافیوں کے ساتھ جاری رہے گی ،ایس پی پولیس حسین احمد لہڑی نے کہاکہ پولیس عوام کے تحفظ کے لئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض خوش اسلوبی سے ادا کررہی ہے ضلع میں چوری ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات کے روک تھام کے لئے بھرپور انداز میں کاروائیاں کررہی ہے اس وقت تک بڑی تعداد میں رہزن،موٹرسائیکل اور گاڑی چھیننے والے گروہ کار لفٹر گرفتار کرلیے ہیں جبکہ اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے منشیات فروشی کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے کیونکہ کسی بھی معاشرے میں انہی منفی سرگرمیوں کے وجہ سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے اور لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوان شہید سمیع مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس اور جرائم برانچ کوششیں کررہی ہیں جہاں بھی ہمیں خفیہ اطلاع ملتی ہے پولیس ٹیم ریڈ کرتی ہے تاہم قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ہیں پولیس ان کے تعاقب میں ہے اور جلد یا بدیر ان قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کردیگی ۔
