اسٹاک ایکسچینج حملہ رپورٹ تیار، لیاری، بلدیہ اور مشرف کالونی میں  سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف

اسٹاک ایکسچینج حملہ رپورٹ تیار، لیاری، بلدیہ اور مشرف کالونی میں سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی: کراچی میں کالعدم بی ایل اے کے سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کی تحقیقات پر سی ٹی ڈی نے حتمی رپورٹ تیار کرلی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی میں کالعدم بی ایل اے کے سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ لیاری، بلدیہ اور مشرف کالونی میں سلیپر سیلز کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ حملہ آورسلمان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ریکی کی تھی، سلمان کے ساتھ دیگر تین حملہ آوروں کو اندر کا راستہ معلوم نہیں تھا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سلمان کے فوری ہلاک ہونے کے باعث حملہ آوروں کا پلان فیل ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!