گندم اور آٹے کی دستیابی و فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ‘ وفاقی کابینہ

گندم اور آٹے کی دستیابی و فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ‘ وفاقی کابینہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ٹی وی لائسنس فیس بڑھانے کا فیصلہ اگلے ہفتے تک موخر کر تے ہوئے سنگل ٹریژری بنک اکاو¿نٹ کے قواعد میں تبدیلی ،اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل ، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997میں مجوزہ ترامیم ،ضابطہ فوجداری قوانین میں ترامیم ،نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی ریسپانڈ ایکٹ اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری وقف املاک ایکٹ کی منظوری دیدی ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے معاونین و مشیروں کی جانب سے اثاثے ظاہر کر نے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندہ ہوتے ہوئے ہر کسی کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنے چاہئیں،وزیراعظم کی واضح ہدایات کے مطابق گندم اور آٹے کی دستیابی و فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ،وزیراعظم اشتہارات کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر برہم ہیں ،تمام وزارتوں کو بقایا جات کی ادائیگی کےلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ، وزارت اطلاعات کو دوسری وزارتوں سے جیسے ہی فنڈز ملتے ہیں بقایا جات ادا کر دیئے جائینگے ، عیدالاضحی پر کورونا وائرس کے بچاو¿ کے قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ،کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال ایک سے 2روز میں بہتر ہو جائے گی،ہماری کوشش ہو گی مغوی صحافی کا جلد سے جلد پتہ چلایا جائے،وفاقی کابینہ نے اگر ٹی وی فیس میں اضافے کی منظوری دیدی تو 6ماہ میں پی ٹی وی کی صورتحال یکسر مختلف ہو گی ،نیب کے خلاف بات کرنے والوں نے اپنے دور حکومت میں قومی اداروں کو تباہ کر دیا۔ منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے ٹی وی لائسنس فیس بڑھانے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی عظیم ریاستی ادارہ تھا، ماضی کی حکومتوں نے اسے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے دور میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں،پی ٹی وی کی تنظیم نو کی منظوری ہو چکی ہے ،پی ٹی وی معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے لائسنس فیس بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ٹی وی لائسنس فیس بڑھانے کا معاملہ اگلے ہفتے تک مو¿خر کیا گیا ہے،عوامی نمائندہ ہوتے ہوئے ہر کسی کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنے چاہئیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اثاثے ظاہر کرنے کے فیصلے کو وفاقی کابینہ نے سراہا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اشتہارات کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت اطلاعات کو دوسری وزارتوں سے جیسے ہی فنڈز ملتے ہیں بقایا جات ادا کر دیئے جائینگے ۔ انہوںنے بتایاکہ گندم اورآٹے کی قیمت بڑھنے پر وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں سے بریفنگ لی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے واضح ہدایت کی کہ گندم اور آٹے کی دستیابی و فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے سنگل ٹریژری بنک اکاو¿نٹ کے قواعد میں تبدیلی کی منظوری دی،اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل کی بھی کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997میں مجوزہ ترامیم کی بھی منظوری دی گئی،ضابطہ فوجداری قوانین میں بھی ترامیم کی منظوری دی گئی۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی ریسپانڈ ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی ،مسودہ قانون کا مقصد کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی قائم کرنا ہے ،کورونا وائرس کے حوالے سے حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ عیدالاضحی پر کورونا وائرس کے بچاو¿ کے قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری وقف املاک ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سستے گھروں کی تعمیر میں بنکوں کے ذریعے لوگوں کومارک اپ میں چھوٹ دی گئی ہے۔ شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،سیاسی مخالفین نے بھی احساس پروگرام کی شفافیت پر سوال نہیں اٹھایا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام سیاسی مفاد کیلئے نہیں اللہ کی رضا کیلئے شروع کیا ہے ۔وزیر اطلاعات نے تربت دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد سے صحافی کے مبینہ اغوا ءکے معاملے کی خبر کابینہ اجلاس کے بعد ملی ،اس معاملے پر فوری وزیر داخلہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہماری کوشش ہو گی کہ مغوی صحافی کا جلد سے جلد پتہ چلایا جائے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال ایک سے 2روز میں بہتر ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی کی تنظیم نو کے لیے مالی وسائل کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی کابینہ نے اگر ٹی وی فیس میں اضافے کی منظوری دیدی تو 6ماہ میں پی ٹی وی کی صورتحال یکسر مختلف ہو گی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی وی سمیت قومی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں،نیب کے خلاف بات کرنے والوں نے اپنے دور حکومت میں قومی اداروں کو تباہ کر دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل سمیت دیگر ادارے عظمت کے نشان ہیں، ماضی کی حکومتیں ان اداروں کو بہتر کرنے کی بجائے تباہی کی طرف لے گئے۔ انہوں نے نیا پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سستے مکانات کی فراہمی ملک کا بڑا مسئلہ ہے کیونکہ بینکس عام طورپر تعمیراتی صنعت کو اتنا قرضہ نہیں دیتے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تعمیراتی صنعت پورے ملک کی معیشت کو چلاسکتی ہے کیونکہ تعمیراتی صنعت سے 40 سے زیادہ صنعتیں جڑی ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پاکستان میں ایسا کوئی کام نہیں ہوا اس لیے نیا پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم کے آغاز میں غیرمعمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!