پشاور،  فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

پشاور، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پیش آیا۔ایس پی عبدالسلام نے بتایا کہ فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے جن میں عثمان خان، فاروق خان اور شہزاد خان شامل ہیں جو آپس میں دوست تھے اور رات تین بجے گھر واپس جارہے تھے۔ایس پی عبدالسلام کے مطابق تھانہ متنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔دوسری جانب مقتولین کے لواحقین اور اہل علاقہ نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!