کراچی :انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس میں عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 10اگست کی تاریخ مقرر کردی ۔ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں بابا لاڈلہ کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی ۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ اشتہاری ملزم حبیب جان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں ۔دوران سماعت تفتیشی افسر کو بیان بھی قلمبند کرلیا گیا جبکہ عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 10اگست کی تاریخ مقرر کردی ۔
