اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز کے اہل خانہ کی بیرون ممالک جائیدادوں بابت سپریم کورٹ کے فیصلہ کیخلاف مزید تین نظر ثانی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں۔نئی نظر ثانی درخواستیں بلوچستان بار کونسل،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن،پنجاب بار کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ درخواستوں میں فیصلہ کے پیراگراف 3 سے 11 پر نظر ثاثی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کے بعد معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا جواز نہیں تھا،مجوزہ فیصلہ میں سپریم کورٹ نے جائیدادوں کی انکوائری کے جو پیرامیٹرز وضع کئے وہ قانون میں نہیں۔جج کی اہلیہ اور بچے جوڈیشنل کونسل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے،جوڈیشل کونسل صرف جج کے کنڈیکٹ کا جائزہ لے سکتی ہے






