دالبندین۔(نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کی گرفتاری کے خلاف تحریک لبیک کے کارکنوں نے صوبائی امیر مولانا سید بہادر شاہ کی قیادت میں دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ضلعی امیر مولانا نظام الدین بلوچ و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ بینر اٹھائے مظاہرین نے ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے جھوٹے مقدمے میں ان کے گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان کے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید بہادر شاہ، مولانا نظام الدین بلوچ، مولانا غلام نبی مدنی، صوفی عبدالغیاث، خلیفہ محمد وارث نوتیزئی و دیگر نے ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو سیاسی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی اہلسنت کے عظیم رہنماء ہیں ان کی گرفتاری فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش ہیں جسے ناکام بنانا ملکی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اقلیتی گروہ کی جانب سے تحریک کے چیرمین کے خلاف جھوٹے مقدمے کی اندراج کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
