لاہور: متحدہ اپوزیشن نے اپنے سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ تین جماعتوں کے قائدین کے درمیان ہونے والی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ پی ایم ایل (ن) کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جمعیت العلمائے (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر مشاورت کی جس کے بعد کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اپوزیشن کے سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی ایف اے ٹی ایف سے متعلق سینیٹ میں زیرغور قوانین کا جائزہ لے گی۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق کل کے اجلاس میں تاریخی قانون سازی کرے گی۔
