دالبندین  ، میرے بھائی رضا حسن زئی کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرایا جائے ، تاج محمد حسن زئی

دالبندین ، میرے بھائی رضا حسن زئی کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرایا جائے ، تاج محمد حسن زئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین ۔نامہ نگار
پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے رہائشی تاج محمد حسن زئی نے پریس کلب دالبندین میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تین روز قبل تفتان میں تین افراد بھائی رضا حسن زئی کو فون کر کے بلا لیا اور کلی اسٹیشن تفتان سے انھیں اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں اغواء کار اب انھیں فون کر کے چھ کروڑ روپے اغواء برائے تاوان مانگ رہے ہیں مگر ان کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور وہ خود نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں چھ کروڑ روپے لانا اور اغواء کاروں کو دینا ان کے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ اغواء کار ان کے بھائی پر تشدد کرکے موبائل فون کے ذریعے ریکارڈ انھیں سناتے ہیں تاکہ وہ مجبور ہو کر پیسے ادا کریں جو کہ ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں لیویز تھانہ تفتان میں اپنے بھائی کے اغواء کے خلاف اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے متعلق مقدمہ درج کر دیا ہے مگر معاملہ سست روی کا شکار ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ۔گورنر بلوچستان جسٹس ر امان اللہ خان یاسین زئی ۔چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ ۔کورکمانڈر بلوچستان ۔آئی جی ایف سی ۔کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے بھائی رضا حسن زئی کی جلد از جلد بازیابی کے لیے فی الفور اپنا کردار ادا کریں ۔تاکہ ان کے اور ان کے خاندان والوں کی بے چینی کا ازالہ ہوسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!