خاران: لوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی غلام حسین بلوچ نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ شب بی این پی کے تحصیلی صدر میر اصغر ملنگزئی کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقع کو اخلاقی و بلوچی روایات کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا ھیکہ میر اصغر ملنگزئی نہ صرف بی این پی کے تحصیلی صدر و ذمہ دار ساتھی ہیں بلکہ خاران کے معزز قبیلے سے تعلق دار ایک سفید پوش سیاسی شخصیت ہیں اور فرزند بلوچستان سردار اخترجان مینگل کے کاروان کے سپاہی و بحثیت سیاسی کارکن عوامی مسائل کے حل کے لیئے کمر بستہ ہیں انھوں نے کہا کہ میر اصغر ملنگزئی کے گھر پر نصف شپ فائرنگ بلوچی روایات کے برخلاف ہے فائرنگ سے انکے مین گیٹ اور گھر میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور گھر میں خاتون اور بچے بھی موجود رہے ہیں انکو پریشان کرنا ظلم ہے جبکہ واقعات کا رونما ہونا خاران کے پرامن سیاسی ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے انھوں نے کہا کہ بی این پی ایک جہد مسلسل کا نام ہے ایسے گھناونے اور غیر جمہوری عمل سے پارٹی رہنماوں کو جمہوری اور سیاسی جہدوجہد سے روکنا ممکن نہیں حاجی غلام حسین بلوچ نے کہا کہ میر اصغر ملنگزئی کے گھر پر فائرنگ کے واقع سے دلی دکھ ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ اور خاران پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیئے فوری طور اقدامات آٹھائے
