کورونا وائرس ‘ کوئٹہ سے16‘ تربت سے8‘ خضدار‘ ژوب سے 2‘ نوشکی سے ایک کیس رپورٹ

کورونا وائرس ‘ کوئٹہ سے16‘ تربت سے8‘ خضدار‘ ژوب سے 2‘ نوشکی سے ایک کیس رپورٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلو چستان میں کو رونا وا ئرس کے 29کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متا ثرہ افراد کی تعداد 17909ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے کو رونا وا ئر س آپر یشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے پانچ اضلاع کوئٹہ سے 16، تر بت سے 8، خضدار سے 2،ژوب سے 2، نو شکی سے 1 کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17909ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 5افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17309ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 421فعال مریض موجود ہیں رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے اب تک 179افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اس وقت صوبے کے ہسپتالوں میں 7مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہیں تاہم کوئی بھی وینٹی لیٹر پر موجود نہیں ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان میں 428افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 239کے نتائج آنے باقی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!