جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرلے ، ہم استقبال کیلئے تیار ہیں ،  شیخ رشید

جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرلے ، ہم استقبال کیلئے تیار ہیں ، شیخ رشید

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنوہں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل ہی دے دیں اوراپنا شوق پورا کرلیں۔ جس کا دل چاہتا ہے آ جائے لانگ مارچ کرے ، ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے،100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی۔ امیگریشن،نادرا،پاسپورٹ، ایف آئی اےسمیت تمام ادارے قوم کی خدمت کے لیے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیر اعظم پانچ سال پورے کریں گے ۔ جس کا دل چاہتا ہے آ جائے، لانگ مارچ کرے ۔ ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔ جنھوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں اپنا شوق پورا کریں۔ قوم کومعاشی وسیاسی حالات سے نکال کر عمران خان قوم کو آگے لے کر جائے گا اور ملک کی معیشت کو بھی بہتر کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم پولیس لائنزکی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ عمران خان کا کریڈٹ ہے کہ پولیس کو پہلی مرتبہ عزت ملنے جارہی ہے ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے ۔ تمام چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں ۔ تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفتر کھول دیئے جائیں گے۔ جو تحصیلیں رہ گئی ہیں وہاں ہر ہفتے ایک دفتر کھولیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!