قبل از وقت سینیٹ انتخابات حکومت کے بس کی بات نہیں، سردار اختر جان  مینگل

قبل از وقت سینیٹ انتخابات حکومت کے بس کی بات نہیں، سردار اختر جان مینگل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سیہون : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ سے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات وقت سے پہلے کروانا حکومت کے بس کی بات ہی نہیں ہے۔ سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ حکومت کا مستقبل تاریک لگ رہا ہے، سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم قیادت مل کر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی صفوں میں کوئی دراڑیں نہیں ہیں، کل جلسے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ مولانا فضل الرحمٰن کی مصروفیات ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!