کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ حیات بلوچ کے قتل اور اس کے والدین کی بیٹے کے لاش کے ساتھ درد بھری تصویر کونہ صرف انسانی آنکھ بلکہ کیمرے کی آنکھ نے بھی سوشل میڈیا پر اجاگر کیا وگر نا تو اس سرزمین کے ویرانوں میں کئی حیات بے گور و کفن دفنا دئےے جن کے والدین نہ ماتم کرسکتے ہیں اور نہ ہی انتظار۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ حیات کے قتل اور اس کے والدین کی بیٹے کی لاش کے ساتھ درد بھری تصویر ہمیں اس لئے نظر آرہی ہے کہ سانحہ شہر کے وسط میں ہوا اور جسے نہ کہ صرف انسانی آنکھ نے بلکہ کیمرے کی آنکھ نے بھی سوشل میڈیا میں اجاگر کردیا وگر نا تو اس سرزمین کے ویرانوں میں کئی حیات بے گور و کفن دفنا ددئےے جن کے والدین نہ ماتم کرسکتے ہیں اور نہ ہی انتظار.،کسی فردِواحد کو سزا دینے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوپائیں گی جب تک کہ حیات اور ہزاروں لوگوں کے قتل کے پیچھے اس ذہنیت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا۔
