کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 8 مقدمات فوری نمٹانے کیلئے اے ٹی سی 8 نمبر میں منتقل کردیے۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عزیر بلوچ کےخلاف 8مقدمات فاضل جج کاتبادلہ ہونے سے التوا کا شکار تھے،مقدمات فوری نمٹانے کیلئے اے ٹی سی 8 نمبر میں منتقل کردیے ہیں۔اس موقع پر عدالت نے تمام مقدمات میں عزیر بلوچ کے پی او آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا اور جیل حکام کوبھی حکم دیا کہ 5 ستمبر کو ہر صورت میں ملزمان کو پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ کےخلاف پولیس مقابلہ، اقدام قتل، پولیس پر حملہ، قتل سمیت 8 مقدمات شامل ہیں۔
