سبی: مٹھڑی کے قریب مزدا ٹرک اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تیئس افراد زخمی ہوگئے۔ سبی میں مٹھری کے قریب مزدا ٹرک اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق اور تئیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جس میں سے دس افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو ایدھی اور لیویز فورس نے سول اسپتال سبی منتقل کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر بازئی کی خصوصی ہدایات پر سول اسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
