عمران صاحب کون آپ کو بلیک میل کر رہا ہے نام بتائیں ، مریم اورنگزیب

عمران صاحب کون آپ کو بلیک میل کر رہا ہے نام بتائیں ، مریم اورنگزیب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کون آپ کو بلیک میل کر رہا ہے نام بتائیں ،عمران صاحب آپ کو آپ کی ووٹ چوری بلیک میل کر رہی ہے ،عمران صاحب آپ کو آپ کو آٹا اور چینی بلیک میل کر رہی ہے ،عمران صاحب اگر آپ ووٹ چوری نہ کرتے تو کوئی آپ کو بلیک میل نہ کر سکتا ،عمران صاحب اگر آپ نواز شریف کی طرح عوام کے منتخب وزیراعظم ہوتے تو کوئی آپ کو بلیک میل نہ کر سکتا ۔ وزیراعظم عمران خان کے جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب اڑھائی سال میں آپ نے اپنے اے ٹی ایمز کے ساتھ مل کرعوام کا آٹا چینی، بجلی گیس چوری کیا ۔ملک میں گزشتہ اڑھائی سال سے جاری سرکس اور پتلی تماشا ختم ہونے والا ہے ۔ووٹ چور سلیکٹڈ ٹولہ پی ڈی ایم کی آئین قانون اور عوام کی جدوجہد سے ڈر کر بھاگ رہا ہے۔عوام سلیکٹڈ ،ووٹ، آٹا چینی بجلی دوائی چوروں سے حساب لے کر رہے گی۔ انہوں نے کہا عمران صاحب ڈھائی سال سے ووٹ چور کرپٹ نالائق اور نااہل ٹولا اپنے اے ٹی ایمز کو این آر او دے رہا ہے ۔عمران صاحب ڈھائی سال سے ووٹ چور کرپٹ نالائق اور نااہل ٹولا ریاستی طاقت استعمال کر کے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند اور اپنی چور کابینہ کو این آر او دے رہے ہیں ۔ووٹ چور، مہنگائی اور ضمیر فروشوں کو صرف ایک پیغام ہے کہ گھر جائیں، آپ کی سیلیکٹڈ حکومت ختم ہوچکی ہے ۔عمران صاحب آپ نے پوری کوشش اور سازش کرکے عوام کی معیشت اور روزگار تباہ کیا۔عمران صاحب جتنا مرضی چیخیں چلائیں، آپ کو ’این آر او‘ نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!