نواب اسلم رئیسانی نے  21 ارب نہیں 21 کروڑ کے اثاثے ظاہر کئے ہیں‘ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

نواب اسلم رئیسانی نے 21 ارب نہیں 21 کروڑ کے اثاثے ظاہر کئے ہیں‘ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی نے 21 ارب نہیں بلکہ 21 کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ اس سے پہلے بی بی سی اور مقامی میڈیا نے بھی یہ خبریں شائع کی تھیں کہ نواب اسلم رئیسانی نے 21 ارب کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ پاکستان کی پارلیمان (سینیٹ اور قومی اسمبلی) کے اراکین کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بدھ کو پنجاب اور بلوچستان کے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کی تھیں۔ نواب اسلم رئیسانی نے اپنے گوشواروں میں لکھا ہے کہ ان کی اہلیہ کے پاس سونے کے ’بہت ہی پرانے زیورات‘ ہیں جو وہ استعمال کر رہی ہیں اور ان کا کل وزن 120 گرام بنتا ہے۔ اسلم رئیسانی کے اثاثوں میں زرعی زمین، رہائشی جائیداد، کان کنی کی کمپنی، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس اور مال مویشی شامل ہیں۔ ماضی میں قومی احتساب بیورو بھی ان سے ان کے اثاثہ جات کے بارے میں جواب طلبی کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!