بلاول بھٹو کا علی قاسم گیلانی کی رہائی کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا علی قاسم گیلانی کی رہائی کا مطالبہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں گرفتار کیئے گئے پی پی رہنما علی قاسم گیلانی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی گرفتاری کی ویڈیو ری ٹوئٹ کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کوفے کی سیاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ FreeKasim بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ملتان میں گرفتار کیئے گئے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی کو ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے ایک ماہ کے لیے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے علی قاسم گیلانی کی گرفتاری کے سلسلے میں جاری کیئے گئے مراسلے کے مطابق علی قاسم گیلانی نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، علی قاسم گیلانی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کی اجازت نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!