پی ڈی ایم قیادت احتجاج اور جلسوں کو موخر کردے ‘ لیاقت شاہوانی

پی ڈی ایم قیادت احتجاج اور جلسوں کو موخر کردے ‘ لیاقت شاہوانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے دعویٰ کیاہے کہ سینیٹ الیکشن پہلے بھی قبل از وقت ہوتے رہے ہیں ،شو آف ہینڈ کا طریقہ کار سینٹ الیکشن میں بہترین طریقہ کار ثابت ہوگابلکہ ہارس ٹریڈنگ سے بھی نجات مل جائے گا،پی ڈی ایم کی قیادت سے درخواست ہے کہ وہ ڈویژنل سطح پر احتجاج اور جلسوں کو موخر کردیں ،گزشتہ روز ایک آزاد سروے روپورٹ کے مطابق 56 فیصد لوگوں کورونا کے کیسز میںاضافہ پی ڈی ایم کے جلسوں کو قرار دےدیاہے آنے والے دنوں میں سردی کی 52سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا،جھل مگسی نولان ڈیم سے 5.5 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت شاہوانی نے کہاکہ وزیر اعظم صاحب نے سینٹ الیکشن ایک ماہ پہلے کرانے کی تجویز دی ہے پاکستان میں سینٹ کے انتخابات میں ڈائریکٹ الیکشن۔کرانے یہ نہ کرانے کا پر بحث ہورہی ہیں شو آف ہینڈ سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا اس سلسلے میں پی پی کے سینٹر فرحت اللہ بابر نے سینٹ الیکشن کے شو آف ہینڈ کرنے کی تجویز دی ہے مریم نواز نے گزشتہ روز کہہ دیا ہے کہ شو آف ہینڈ پر کوئی اختلاف نہیں ،شو آف ہینڈ کا طریقہ کار سینٹ الیکشن میں بہترین طریقہ کار ثابت ہوگابلکہ شو آف ہینڈ سے ہارس ٹریڈنگ سے بھی نجات مل جائے گا۔ ہم آگے تجویز دینگے کے کہ سینٹ کے اختیار میں اضافہ کیا جائے قبل از وقت سینٹ کے الیکشن میں پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی قبل۔از وقت الیکشن کرائے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ایک آزاد سروے روپورٹ کے مطابق 56 فیصد لوگوں کورونا کے کیسز میں۔اضافہ پی ڈی ایم کے جلسوں کو قرار دےدیاکورونا کے کیسز میںاضافہ اور اموات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت جلسے موخر کرے۔ انہوں نے پی ڈی ایم قیادت سے اپیل کی کہ بلوچستان میں ڈویژنل سطح پر احتجاج اور جلسے کو پی ڈی ایم موخر کرے۔ گزشتہ 17 دنوں میں کورونا سے 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم کے بڑے جلسے نہ ہونے کی وجہ۔سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑا ہے جلسے موخر کیے جائے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے جھل مگسی میں نولان ڈ کی۔سنگ بنیاد رکھ دی۔ جھل مگسی نولان ڈیم سے 5.5 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ بولان میںبھی بارشوں کے پانی کو جمع کرنے کیلئے ڈیم بنائے جائیںگے آنے والے دونوں میں محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔سردی میں کیسز بھی بڑھیںگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!