شیخو پورہ : ریلوے پل فیروز والا پر 2 افراد ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شیخو پورہ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان ریلوے لائن کراس کر رہے تھےکہ جعفر ایکسپریس کی زد میں آ گئے اور فوری طور پر جاں بحق ہو گئے






