ایران میں شدید برفباری، دو کوہ پیما ہلاک

ایران میں شدید برفباری، دو کوہ پیما ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تہران: ایرانی دارالحکومت تہران کے نواح میں پہاڑ سر کرنے کی کوشش میں مصروف دو کوہ پیما شدید برف باری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ایمرجنسی یونٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شدید برف باری کی وجہ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں کولاکچل پہاڑی سلسلے میں پیش آئیں۔ اس سے قبل ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا تھا کہ برفانی تودے کی زد میں آ کر ایک کوہ پیما ہلاک ہوا ہے جب کہ ایک اور کے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے۔ تاہم بعد میں تفصیلات ظاہر کیے بغیر بتایا گیا کہ یہ افراد برفانی تودے کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!