اسلام آباد: افغانستان نے مچھ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے، افغان قونصل جنرل کوئٹہ نے اپنے ایک خط میں وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ مرنے والوں میں 7 کا تعلق افغانستان سے تھا،افغان قونصل جنرل نے وزارت خارجہ کو ایک خط میں کہا ہے کہ مچھ میں ہونیوالے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سات افغانی شہری بھی شامل ہیں، درخواست کی گئی کہ ان میں سے 3 افغانیوں کی میتیں واپس افغانستان بھجوانے کا بندوبست کیا جائے، ضروری اقدامات کئے جائیں، باقی 4 کے اہل خانہ پاکستان میں ہی ہیں اس لئے ان کی واپسی کا مطالبہ نہیں کیا گیا، خط میں کہا گیا ہے کہ حملہ کرنیوالے دونوں ملکوں کے دشمن ہیں۔
