خضدار : ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ اور ایس ایس پی خضدار گل سید خان آفریدی اور لیویز اہلکاروں سمیت 16 کورنا کے مثبت کیس سامنے آ گئے ذرائع کے مطابق قلات ڈویژن میں کورونا وائرس کی وباءتیزی سے پھیلنے لگی ہے قلات میں بھی 24سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں حکومتی اور صحت کے اعلیٰ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر ہی واحد حل ہے ۔
