سانحہ ہزارہ ٹاؤن اور ڈنک واقعہ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،  ضیاء لانگو

سانحہ ہزارہ ٹاؤن اور ڈنک واقعہ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ضیاء لانگو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیںاور نہ ہی کسی کو کوئٹہ شہر اور بلو چستان کی امن وامان خراب کرنے کی اجازت دینگے عوام حکومت پر اعتماد کریںسانحہ ہزارہ ٹاﺅن اور تربت میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیںپوائنٹ اسکورننگ کی بجائے اصل معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں ، ہزارہ ٹاﺅن واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر مشاورت جاری ہے عالمی وباءکا دنیا بھر کو سامنا ہے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر مشکلات سے دو چار ہے ایسے میں بلوچستان میں کچھ ایسے واقعات ہوئے جس کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوگئی عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت پر اعتماد کریں ہم کسی کو بھی کوئٹہ شہر اور بلوچستان کی امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے سانحہ ہزارہ ٹاﺅن انتہائی دلخراش اور قابل افسوس واقعہ ہے واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت کارروائی قابل فخر ہے لواحقین کی جانب سے نامزد کردہ تمام ملزمان شہید بلال کی تدفین سے پہلے گرفتار کر لئے گئے اس کے علاوہ تربت میں ایک گھر میں ڈاکوﺅں کی ڈکیتی کے دوران ایک بہن کو شہید اور بچی کو زخمی کیا گیا میں نے خود تربت کا دورہ کیا اور وہاں شہید خاتون کے لواحقین سے ملا جنہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ سرکار کسی کو نہیں چھوڑے گا سانحہ ڈھنک میں ملوث سہولت کار سمیت تین ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں گزشتہ رات کو ایک ملزم سمیر سبزل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے حکومت اپنی عوام کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں کوئی بھی شر پسند قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا سانحہ ہزارہ ٹاﺅن میں 6نامزد ملزمان کے علاوہ 6دیگر ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ سانحہ تربت میں 4ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں یوم علیؓ کے موقع پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کیس میں خوددیکھ رہا ہوں بلکہ پولیس کوگرفتار ی کی ہدایت بھی دی جاچکی ہے سانحہ ہزارہ ٹاﺅن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے اجلاس ہوا ہے بلکہ اس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی کہا گیا جس پر اپوزیشن لیڈر نے اپنے دوستوں سے مشاورت کرنے کا کہا بلکہ اس سلسلے میں تمام ثبوت موجود ہیں اور قانون اپنا کام کررہا ہے ہم پوائنٹ اسکورننگ کرنے کی بجائے اصل واقعے تک پہنچنا چاہتے ہیں اپوزیشن کے گیلے شکوے ہوتے رہتے ہیں اس کا ہمیں عادی ہونا چاہیے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہمیں اعتماد کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پوری دنیا کو سامنا ہے اس سلسلے میں ذمہ داری صرف حکومت کی نہیں بلکہ عوام بالخصوص میڈیا پر بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام میں شعور وآگاہی کیلئے کردارادا کریں تاکہ عوام خود ایس او پیز عملدرآمد کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!