منظور بلوچ کے انتقال بارے سن کر انتہائی افسوس ہوا،سردار اختر مینگل

منظور بلوچ کے انتقال بارے سن کر انتہائی افسوس ہوا،سردار اختر مینگل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے چیئرمین منظور کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمارے دوست سینٹرل لیبر سکریٹری منظور بلوچ کے انتقال کے بارے میں سن کر انتہائی افسوس ہوا جو کورونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے۔ اس مشکل وقت پر کنبہ کے ساتھ ہماری نیک دعائیں ہیں۔“ مرحوم پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری تھے جن کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا اور وہ شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ وہ ایک محنتی اور قابل شخص تھا اور انہوں نے ساری زندگی بلوچستان کے لئے کام کرنے کے لئے وقف کردی۔ ان کا انتقال آج سب کا نقصان ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!