سلام آباد :ملک بھر میں ٹڈی دل کیخلاف محکمہ زراعت ،فوڈسکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیموں نے بھر پور کارروائی کی ،46 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1100 سے زائد مشترکہ ٹیموں نے اس مہم میں حصہ لیا۔صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 114935 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور 2 اضلاع میانوالی اور ڈی جی خان میں ٹڈی کی موجودگی کنفرم پر 71 ہیکٹر پر آپریشن کیا گیا۔صوبہ سندھ میں 49811 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور 3 اضلاع جام شورو، مٹیاری، حیدرآباد میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 67 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیاجبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں 80580 ہیکٹر ایریا پر سروے اور 7 اضلاع ڈی آئی خان ،ساو¿تھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم اور خیبر میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے 606 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کیا ، 46 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1100 سے زائد مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لیا۔اب تک 260785 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 2.6 کروڑ ہیکٹر) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے جبکہ 5245 مربع کلو میٹر (تقریباً 524500 ہیکٹر) رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 114935 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور 2 اضلاع میانوالی اور ڈی جی خان میں ٹڈی کی موجودگی کنفرم پر 71 ہیکٹر پر آپریشن کیا گیا، سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2275 سے افراد اور 279 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر کے میں 8612267 ہیکٹر ایریا پر سروے اور 174460 ہیکٹر ایریا پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 49811 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور 3 اضلاع جام شورو، مٹیاری، حیدرآباد میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 67 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں387 افراد پاک فوج اور 64 سے گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 3276415 ہیکٹر ایریا پر سروے اور 41739 ہیکٹر ایریا پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 80580 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور 7 اضلاع ڈی آئی خان ،ساو¿تھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم اور خیبر میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے 606 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 925 افراد بشمول پاک فوج اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 3736208 ہیکٹر ایریا پر سروے اور 45320 ہیکٹر ایریا پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 130417 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور 33 اضلاع خضدار، آوران، نوشکی، چاغی، گوادر، لسبیلہ، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈکی، ہرنائی، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللی، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، سراب، صحبت پور، ڑوب اور زیارت میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 3417 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں تقریباً 1204 افراد اور 105 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 9685572 ہیکٹر ایریا پر سروے اور 300197 ہیکٹر ایریا پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مو¿ثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے کے علاوہ غیر روائتی طریقوں کا استعمال بھی کیا۔ کاشتکار حضرات ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع دینے اور مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے نمبرز ?PTCL 051-9274980-2۔۔?UAN 051-111222999۔۔۔?Mobile 03205800120-4۔۔پر کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔
