کورونا وائرس سپریم کورٹ پہنچ گیا،جسٹس امین الدین کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت

کورونا وائرس سپریم کورٹ پہنچ گیا،جسٹس امین الدین کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: کورونا وائرس سپریم کورٹ پہنچ گیا ،عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس نے سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے ، سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کی چند روز سے طبیعت ناساز تھی جس کے بعد انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا،کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان بینچ نمبر ٹو کا حصہ تھے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ ہوگئے جب کہ سپریم کورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔#/s#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!